28 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:14
فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ کی پروموشن کیلئے بنایا گیا ویڈیو گیم بھی ہٹ
جیو نیوز - ممبئی.........شاہ رخ خان اور دپیکا کی نئی فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ کی پروموشن کے لیے بنایا گیا ویڈیو گیم بھی ہٹ ہوگیا۔ ممبئی میں فلم کی اسٹار کاسٹ نے وڈیو گیم کی کامیابی کاجشن منایا۔ ایکشن رومینٹک فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ کی پروموشن کیلئے اپنایا گیا انوکھا انداز، فلم کے ویڈیو گیم میں شاہ رخ، ابھیشک، دپیکا پڈوکون اور فلم کے دوسرے اداکار نظر آئے اینی میٹڈ روپ میں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 24اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ہیپی نیو ائیر کے ویڈیوگیم نے تہلکہ مچادیا۔ ایک ہفتے میں گیم کھیلنے والوں کی تعداد 16لاکھ ہوگئی۔ شاہ رخ خان، فرح خان اور فلم کی دوسری کاسٹ نے ویڈیو گیم کی کامیابی پر ممبئی میں تقریب کا بھی اہتمام کیا۔