29 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:10
فرانس میں انوکھافیشن شو، ملبوسات پہننے کے ساتھ کھانے کو بھی دل چاہے
جیو نیوز - پیرس .....فرانس میںانوکھافیشن شو سجا یا گیا ،جس میں پیش کئے جانے والے ملبوسات پہننے اور خرید نے کے ساتھ کھانے کو بھی دل للچاجائے ۔فرانس کے شہر پیرس میں خوبصورت اورمیٹھا فیشن شو سجایا گیا، جس میںدرجنوں ماڈلز نے مختلف ڈیزائن ، اسٹائل اور ٹاپنگ کے ساتھ مزیدار چاکلیٹ سے بنے ملبوسات پہن کر کیٹ واک کی۔چاکلیٹ کی نمائش میں دنیا بھر سے5سو exhibitors ، دو سو سے زائد بہترین شیف اور پیسٹری شیف نے شرکت کی۔آج سے یہ مزیدارنمائش اور شوعام افراد کیلئے کھول دیا جائے گا جو 2 نومبرتک جاری رہے گا۔