تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:59

اداکارہ وینا خان خٹک بیٹےکی ناز برداریوں میں مصروف

جیو نیوز - لندن ......... اداکارہ وینا خان خٹک اپنے بیٹے کی ناز برداریوں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے لندن میں ابرام کو پہلی بار خود نہلایا۔ وینا خٹک ان دنوں اپنے شوہر اسد خٹک اور بیٹے ابرام کے ساتھ لندن میں موجود ہیں ۔ وینا کے ہاں 22 ستمبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی تھی، جس کا نام معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی تجویز پر ابرام رکھا گیا۔ ابرام کی ولادت کے بعد خود وینا نے بیٹے کے ناز نخرے اٹھاتے ہوئے پہلی بار اسے ہاتھوں سے نہلایا۔ وینا کی جانب سے جیو نیوز کو موصول ہونے والی وڈیو میںاداکارہ وینا ملک اپنے لخت جگر کے ناز نخرے اٹھاتی دکھائی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.