31 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:52
تھری ڈی فلم "پینگوئنز آف مڈاگاسکر"کانیاٹریلرریلیز
جیو نیوز - ہالی وڈ....... تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم "پینگوئنز آف مڈاگاسکر" Penguins Of Madagascar کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔کامیڈی سے بھرپور فلم "پینگوئنز آف مڈ اگاسکر" ، تھری ڈی اینیمیٹد فلم" Madagascar" سلسلے کی چوتھی فلم ہے ۔ فلم کی کہانی مڈاگاسکر کی چار پینگوئنز کی ہے جو قطب شمالی میں جانورں کے ساتھ جاسوس کے طورپر جاملتے ہیں ۔ ان پینگوئنز کا مقصد ایک سفاک ڈاکٹر کو دنیا پر قبضہ کرنے سے روکنا ہے ۔ کامیڈی اور اینیمیشن کا یہ شاہکار 26 نومبر سے سینما گھروں میں سجے گا۔