تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 نومبر 2014
وقت اشاعت: 18:29

علی ظفر، رنویر ،پرینیتی کی فلم’’کِل دل‘‘کے ڈائیلاگ کی ویڈیو ریلیز

جیو نیوز - ممبئی..........پاکستانی پاپ اسٹارعلی ظفر کی رنویر سنگھ اور پری نیتی چوپڑاکے ساتھ نئی رومانٹک ایکشن فلم’’کِل دل‘‘کے ٹریلر کے بعد اس کے نئے ڈائیلاگ پروموز کی ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے۔ ان نئے پروموزمیں رنو یر سنگھ،گوندا اور علی ظفر کو آپس میں جملہ بازی کرتے دکھایا گیا ہے۔ہدایتکار شاد علی کی اس فلم میں علی ظفر، رنویر اور پری نیتی کے علاوہ معروف کامیڈین گوندا بھی شامل ہیں جو کہ اپنے منفرد انداز میں ایک ولن کے روپ میں نظر آئیں گے۔ ایکشن اور رومانس سے بھرپور یہ فلم 14نومبر کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.