تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 نومبر 2014
وقت اشاعت: 5:49

نئی کامیڈی فلم "ہوریبل باسسز2 " کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک.2011.......کی بلاک بسٹر ہالی وڈفلم "ہوریبل باسسز"کا سیکوئل منظرِ عام پر آگیا ہے ، اسی سلسلے میں کرِس پائن، جیمی فاکس اور جینیفر اینسٹن کی کامیڈی سے بھرپور نئی فلم "ہوریبل باسسز2 " کا کلپ ریلیزکر دیا گیا ہے۔ہدایتکارشین اینڈرس کی اس فلم کی کہانی گزشتہ حصے کی طرح اس بار بھی باسسز کے ستائے 3 ایسے دوستوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا ذاتی کاروبار کرنے کی ٹھان لیتے ہیں۔پرانے دوستوں کی نئے دشمنوں سے نمٹنے کی کہانی لِئے اس فلم کو بریٹ ریٹنر، جے اسٹرن اورجان مورس کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جبکہ معروف ہالی وڈ اداکار کرسِ پائن ،جیمی فاکس اور جینیفر اینسٹن کے علاوہ جیسن بیٹ مین، چارلی ڈے ،کیون اسپیسی اور کرسٹوفروالٹزاپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر سے نظر آئیں گے۔ذاتی کاروبار شروع کرنے کیلئے سرمایہ کار کو منانے کیلئے بھونڈے طریقے اختیارکرتے دوستوں پر مبنی یہ کامیڈی فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت 26نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.