تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 نومبر 2014
وقت اشاعت: 6:59

رومانٹک ڈرامہ فلم "سرینا"کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک......مشہور زمانہ اکیڈمی ایوارڈیافتہ اداکارہ جنیفر لارنس کے چاہنے والے ہوجائیں تیار کیونکہ نئی رومانٹک ڈرامہ فلم سرینا کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ہدایتکارہ سوزین بیئر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پہاڑوں پر بسنے والی ایک سرینا نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جوہر مصیبت میں اپنے شوہر کے شانہ بشانہ نظر آتی ہے لیکن اچانک ایک پریشانی کا شکار ہوجاتی ہے۔فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں جنیفر لارنس سمیت بریڈلے کاپر،رہائس افان،سین ہیرس،ٹابی جانز،مائیکل ریان اور کنگ بونیا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔مارک کیوبن کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 27نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.