2 نومبر 2014
وقت اشاعت: 11:49
بالی ووڈکنگ شاہ رُخ خان کی 49ویں سالگرہ
جیو نیوز - ممبئی .......بالی ووڈ میں دو دہائیوں سے راج کرنے والے لاکھوں دلوںکی دھڑکن اداکارشاہ رُخ خان عرف کنگ خان آج 49ویں سالگرہ منارہے ہیں۔2نومبر1965کو نئی دہلی میں پیدا ہونے والے اداکارشاہ رُخ خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1980میں چھوٹی اسکرین سے کیا جبکہ فلمی دنیا میں ان کی آمد 1992میں فلم ’دیوانہ‘ کے ذریعے ہوئی۔ان کی کامیاب فلموں میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘،’دل تو پاگل ہے‘،کچھ کچھ ہوتا ہے،چک دے انڈیا،کل ہو نا ہو،کبھی خوشی کبھی غم،کبھی الوداع نہ کہنا، ویر زارا،اوم شانتی اوم،ڈان،رب نے بنادی جوڑی،بلو باربر،مائی نیم از خان، را ون،ڈان ٹو، جب تک ہے جاں اور چنئی ایکسپریس جیسی بلاک بسٹر فلمیں شامل ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستانی فلمی دنیا میں اپنی اداکاری کے باعث کنگ خان کا خطاب حاصل کرنے والے شاہ رُخ کو 2008میں امریکی جریدے نیوز ویک نے دنیا کے 50 بااثرترین شخصیات میں شامل کیا تھا۔لاتعداد فلموں میں لاجواب اداکاری کے جوہر دکھانے والے شاہ رُخ خان بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری اورفرانس کے دوسرے بڑے سویلین اعزازOrdre des Arts et des Lettresآرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز سمیت متعدد فلمی ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔شاہ رخ خان کو ناصرف یونیورسٹی آف بیڈ فورڈ شائر کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل چکی ہے بلکہ وہ واحد بالی ووڈ اداکار ہیں جنہیںYaleیونیورسٹی نےChubbفیلوشپ سے بھی نوازا۔حال ہی میں شاہ رخ خان کی کامیڈی ڈرامہ فلم’ہیپی نیو ایئر‘سینما گھروں کی زینت بنی جوبالی ووڈ باکس آفس کے تمام ریکارڈ پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارتی سینما کی تاریخ کی کامیاب ترین اور سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔