7 نومبر 2014
وقت اشاعت: 10:9
سنڈریلا کی تصوراتی کہانی پر مبنی فلم ’ان ٹو دی ووڈز‘کا نیا ٹریلر
جیو نیوز - لاس اینجلس .......جادوئی دنیا کی سیر کرنے کے خواہش مند لوگوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سنڈریلا کی تصوراتی کہانی پر مبنی فلم’ ان ٹو دی ووڈز(Into The Woods) کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔راب مارشل کی ہدایت کاری اور پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جسے جادو کے ذریعے بے اولادکی نعمت سے محروم رکھاجاتا ہے۔فلم میں جادوگرنی کا مرکزی کردار ماریل اسٹریپ ادا کرتی دکھائی دیں گی جبکہ دیگر اداکاروں میں ایملی بلنٹ،جیمز کارڈن،اینا کینڈرک،کرس پائن سمیت دیگر شامل ہیں۔والٹ ڈزنی پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی یہ فلم 25دسمبر کو کرسمس کے موقعے پر ریلیز کی جائے گی۔