تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 نومبر 2014
وقت اشاعت: 10:29

امریکا میں بیٹے کی پیدائش کے بعد ویناملک پھر دبئی پہنچ گئیں

جیو نیوز - دبئی......اداکارہ وینا ملک امریکا میں اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر اپنے شوہر کے ہمراہ دبئی پہنچ گئی ہیں۔وینا ملک اور ان کے شوہر اسد بشیر خٹک دبئی میں ہی سکونت رکھتے ہیں ۔ چھ ماہ پہلے وینا ملک اور اسد امریکا گئے تھے جہاں چند ہفتے قبل ورجینیا کے ایک اسپتال میں وینا نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا جس کا نام ابرام خان رکھا گیا۔ اس کے بعد وینا نے کچھ دن امریکا میں آرام کیا اور اور پھر لندن پہنچ گئیں۔ لندن میں وینا نے وینا اسد خٹک فاؤنڈیشن کا آغاز کیا اور پھر چند دن قیام کے بعد وینا اب ایک بار پھر دبئی پہنچ گئی ہیں۔ اداکارہ وینا ملک کہہ چکی ہیں کہ اب ان کی ترجیح ان کا بیٹا اور گھر ہو گا لیکن کوئی اچھا پراجیکٹ ملا تو دوبارہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.