تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 نومبر 2014
وقت اشاعت: 20:36

صرف سات دن کا انتظار، "کِل دل" 14 نومبر کو آرہی ہے

جیو نیوز - ممبئی...... صرف سات دن کا انتظار، پھر آرہا ہے ایکشن کا طوفان،رنویر سنگھ اور علی ظفر کی جوڑی اسکرین پر گولیاں برسانے، ڈائیلاگز سے آگ لگانے اور گانوں سے آپ کو لبھانے کیلئے "کل دل" 14 نومبر کو آرہی ہے وہ بھی آپ کے قریبی سینما گھروں میں ۔ کِل دل ایکشن اور رومانس ،دو دوستوں کی دوستی اور ان کی جرم کے بادشاہ سے دشمنی کی کہانی،فلم میں علی ظفر کا نیا روپ آپ کے دل جیت لے گا،پاکستانی راک اسٹار پہلی بار اسکرین پر گولیاں برساتے اور دھواں دار ڈائیلاگز بولتے نظر آئیں گے۔ فلم کا دوسرا ہیرو رنویر شرارتی تو ہے لیکن دوسروں کو اپنی گولی کا نشانہ بنانا اس کے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے،فلم کا میوزک ہٹ نہیں سپر ہٹ ہے،اگر ٹائٹل سانگ سب کے لبوں پر ہے تو دوسری طرف ہیپی برتھ ڈے پر بھی ایک ہی گانا بج رہا ہے۔گلزار کی لفظوں سے اٹھکھیلیوں اور شنکر احسان لائے کی سازوں سے چھیڑ چھاڑ نے ایک سے بڑھ کر ایک سپر ہٹ گانے تخلیق کیے جن کو دیکھ کر سب جھوم اٹھیں گے۔ کل دل کی ہیروئن پرینیتی کا بھی ہے انداز سب سے الگ سب سے جدا ہیرو کی بات ہو،ہیروئن کی بھی لیکن ولن کی نہ ہو یہ کیسے ہوسکتا ہے اور اس فلم کا سر پرائز پیکج ہے ایک نیا ولن، ماضی کا ہیرو، آج کا بے رحم گوندا جو کسی کی جان لینے سے پہلے سوچتا تک نہیں، مگر یہ ولن ذرا مختلف بھی ہے۔ ڈانس بھی کرتا ہے اور گانے بھی خوب گاتا ہے۔ بالی وڈ کے سب سے بڑے بینر کی فلم کل دل کی ریلیز میں اب صرف سات دن کا انتظار رہ گیا ہے تو یاد رکھیں تاریخ 14 نومبر۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.