تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 مارچ 2015
وقت اشاعت: 8:0

نامور شخصیات کی آوازوں کو محفوظ کرنے والے لطف اللہ خان کی تیسری برسی

جیو نیوز - کراچی .......نامور شخصیات کی آوازوں کو محفوظ کرنے والے لطف اللہ خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 3 برس بیت گئے۔لطف اللہ خان وہ ہیں جنہوں نے اپنے وائس ریکارڈنگ کے شوق کی بھرپور تسکین کی، جو چاہا وہ کرلیا اور ایسا ممکن ہوا۔ ان کی لگن اور انتھک محنت سے، سیاست، مزہب، ادب و ثقافت، موسیقی ، کھیل سمیت کوئی شعبہ ایسا نہیں جیس کی قد آور شخصیات کی آوازیں لطف اللہ خان نے محفوظ نہ کی ہو۔لطف اللہ خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 3 برس بیت گئے۔ اک ڈر سا تھا کہ آوازوں کے اس خزانے کا کیا ہوگا جب وہ نہیں ہوں گے، لیکن خوشگوار حیرت ہوئی جب دیکھا کہ یہ خزانہ اسی طرح محفوظ ہے جیسا کود لطف اللہ خان نے رکھا تھا اور رکھنا چاہتے تھے۔جو نایاب آوازیں بہترین حالت میں یہاں موجود ہیں دنیا میں شاید ہی کسی اور جگہ پر ہو۔ زاہدہ لطف اللہ نے تو اپنے شوہر کی طرح اس کی بھرپور حفاظت کی ہے۔ تاہم یہ سب کچھ فرد واحد کی ہی کاوشیں ہیں۔ بدلتی نیا میں ان نایاب آوازوں کے لیے فرد واحد کی نہیں ادارے کی ضرورت ہے جو لطف اللہ خان کے اس گرانقدر کام کو زاہدہ لطف اللہ کے ساتھ مل کر ہمیشہ کے لیے محفوظ بناسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.