تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:3

دبئی میں انٹرنیشنل بوٹ شو 2015کا آغاز

جیو نیوز - دبئی......متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے انٹرنیشنل میرین کلب میں ہر انداز کی کشتیوں پر مبنی 23ویں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل بوٹ شو2015نامی اس بین الاقوامی نمائش میں پُرتعیش تفریحی کشتیوں سے لیکر بادبانی کشتیاں، سیلنگ بوٹس اور دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی کم وبیش430 کشتیاں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔دبئی انٹرنیشنل میرین کلب میں ہونے والے اس بوٹ شو میں دنیا کے 50ممالک سے 750کشتی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جنہوں نے مشترکہ طور پر تقریباً1بلین درہم کی کشتیاں یہاں نمائش کیلئے رکھی ہیں۔کئی سال پہلے شروع ہونے والے اس بوٹ شو میں بدلتے دور کے ساتھ بتدریج بہتری آتی گئی اور رواں سال اس نمائش میں جہاں کشتیوں کے اندرونی و بیرونی اسٹائل کو خصوصی توجہ حاصل رہی وہیں ان پُرتعیش کشتیوں کو دیکھنے ہزاروں افراد یہاں کا رُخ کررہے ہیں۔واضح رہے کہ3مارچ سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا یہ بوٹ شو 7مارچ تک جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.