5 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:36
سائنس فکشن فلم ایکس ماکینا کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا
جیو نیوز - ہالی ووڈ........سنسنی اور تھرلر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ایکس ماکینا کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ایلکس گارلینڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسے پروگرامرز کے گرد گھومتی ہے، جنہیں ایک مقابلے کے بعد روبوٹ کی صلاحیت اور مصنوعی ذہانت بڑھانے کیلئے ایک ہفتے کے مشن پر بھیجا جاتا ہے۔ فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ڈامہنال گلیسن، آسکر ایساک اور ایلیشیا وکاندر سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ اسکاٹ روڈن کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم 10اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔