6 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:22
فلم ’’فوکس‘‘ جیو فلمز کے تحت آج پاکستان میں ریلیز ہوگی
جیو نیوز - کراچی........ہالی وڈ اسٹار ول سمتھ کی نئی فلم ریلیز کے لئے تیار ہے۔ فلم فوکَس جیو فلمز کے بینر تلے ملک بھر میں آج سے شاندار افتتاح کے لیے تیا ہے۔ امریکی باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے والی ہالی وڈ کی نئی پیشکش میں اداکار ول سمتھ کا مرکزی کردار ہے۔ ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر نمبر ون کی حقدار قرار دی گئی فلم میں دوسرا اہم کردار اداکارہ مارگوٹ روبی کا ہے۔ اس رومانوی کامیڈی کی کہانی دو کون آرٹسٹس کے بارے میں ہے۔ فلم گلین فکارا اور جون ریکا نے مشترکہ طور پر تحریر اور ڈایریکٹ کی ہے۔ پچاس ملین ڈالر کے بجٹ سے تیارکردہ اس ڈارک رمینٹیک کامیڈی نے امریکی باکس آفس پر نمبر ون اوپنگ حاصل کی ہے۔ وارنر بردرز پکچرز کی فلم فوکس کا جیو فلمز کے بینر تلے جمعہ 6 مارچ سے پاکستان بھر کے سینما گھروں میں شاندار افتتاح ہے۔