6 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:0
ایم ٹی وی مووی ایوارڈز: فلموں کی نامزد گیوں کا اعلان
جیو نیوز - ہالی ووڈ........ایم ٹی وی نے امریکا کی فلموں کے لیے مووی ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے، کون سی فلم کو زیادہ نامزدگیاں ملیں گی۔ لاس اینجلس میں سجے گا ایوارڈز کا میلہ، جس میں دکھائیں گے اسٹارز جلوہ، میلہ ہوگا ایم ٹی وی والون کا، جس میں امریکا کی بہترین فلموں کو دیا جائیگا ایوارڈز، گارڈین آف دا گلیکسی، نیبرز اورthe fault in our stars، ان تمام فلموں کو ملی ہیں سات سات نامزدگیاں۔ اس کے علاوہ فلم 22جمپ اسٹریٹ، وہپلیس کو پانچ پانچ نامزدگیاں ملی ہیں، جبکہ امریکن اسنائپرز، گون گرل، دا ہنگر گیمز ماکنگ جے پارٹ ون بھی ایم ٹی وی مووی ایوارڈز کی نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کون سی فلم کے ہاتھ گولڈن پاپ کارن ٹرافی آتی ہے، اس کے لیے کرنا پڑے گا 12اپریل تک کا انتظار۔