تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:32

ہالی ووڈ کی نئی فلم ’’چیپی‘‘ آج ریلیز کی جارہی ہے

جیو نیوز - ہالی ووڈ.........ہالی ووڈ کی نئی فلم چیپی ’’Chappie‘‘ آج ریلیز کی جارہی ہے۔ جس میں روبوٹ پولیس کو ایکشن میں دکھایا گیا ہے۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’’Chappie‘‘ میں سلم ڈاگ ملینیئر کے اسٹار دیو پٹیل جلوہ گر ہورہے ہیں۔ فلم میں جرم کو روکنے اور لوگوں کی حفاظت کے لیے روبوٹ پولیس کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ چیپی آج نارتھ امریکا میں ریلیز کی جارہی ہے اور فلمی پنڈتوں کا اندازہ ہے کہ یہ فلم ویک اینڈ تک تین دن میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمالے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.