تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 مارچ 2015
وقت اشاعت: 19:29

ول اسمتھ کی فلم’’فوکس‘‘کی جیو فلمز کے تحت پاکستان میں ریلیز

جیو نیوز - کراچی.......ہالی وڈ اسٹار ول اسمتھ کی نئی فلم ’’فوکس‘‘ جیو فلمز کے بینر تلے ملک بھر میں ریلیز ہوگئی ہے۔ فلم کی شاندار نمائش جاری ہے۔ امریکی باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے والی ہالی وڈ کی اس نئی پیشکش گلوکار اداکار ول اسمتھ کا مرکزی کردار ہے۔ ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر نمبر ون کی حقدار قرار دی گئی، فلم میں دوسرا اہم کردار اداکارہ مارگوٹ روبی کا ہے۔ اس رومانوی کامیڈی کی کہانی دو کون آرٹسٹس کے بارے میں ہے۔ فلم گلین فکارا اور جون ریکا نے مشترکہ طور پر تحریر اور ڈائریکٹ کی ہے۔50 ملین ڈالر کے بجٹ سے تیارکردہ اس ڈارک رومینٹک کامیڈی نے امریکی باکس آفس پر نمبر ون اوپننگ حاصل کی ہے۔ وارنر بردرز پکچرز کی فلم فوکس جیو فلمز کے بینر تلے آج سے پاکستان بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.