تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:14

ہالی ووڈ ڈرامہ فلم وومن اِن گولڈ کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ہالی ووڈ........ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ہیلن مرن اور ریان رینلڈز کی برٹش امریکن ڈرامہ فلم وومن اِن گولڈ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار سائمن کرٹس کی اس فلم میں ہیلن مرن اور ریان رینلڈز کیساتھ کیٹی ہومز، چارلس ڈانس، میکس آئرن، ڈینیل برول، الزبتھ میک گورن اور جوناتھن پرائس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ڈیوڈ ایم تھامپسن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی لاس اینجلس میں مقیم جنگِ عظیم دوئم میں بچ جانے والی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے، جو ایک دہائی سے آسٹرین حکومت کے خلاف نازیز کی جانب سے ویانا میں لوٹی گئی تاریخی پینٹنگز کا مقدمہ اپنے نوجوان وکیل کی مدد سے لڑ رہی ہیں۔ بی بی سی فلمز کے اشتراک سے بننے والی یہ فلم وومن اِن گولڈ دی وین اسٹین کمپنی کے تحت رواں سال3 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.