8 مارچ 2015
وقت اشاعت: 14:46
پیرس فیشن ویک، سرما اور خزاں کے ملبوسات پیش
جیو نیوز - پیرس....... پیرس فیشن ویک پوری آب و تاب سے جاری ہے،فرانسیسی ماڈلز نے موسم سرما اور خزاں کے ملبوسات پہن کر جلوے بکھیرے۔ پیرس فیشن شو میں فرانسیسی ڈیزائنر تھیئری مگلر(Thierry Mugler)نے موسم سرما اور خزاں کے نئے ملبوسات پیش کیے۔ سفید اور سیاہ رنگوں کے مختلف ڈیزائن پہن کر ماڈلز نے جلوے بکھیرے۔ جارجیا کے ڈیزائنر ڈیوڈ کوما (David Koma) کے ڈیجیٹل ملبوسات نے بھی حاضرین کو خوب متاثر کیا۔