9 مارچ 2015
وقت اشاعت: 14:17
سونم کپور پاکستانی چاکلیٹی ہیرو فواد خان کی دیوانی نکلیں
جیو نیوز - ممبئی......سونم کپور پاکستانی چاکلیٹی ہیرو کی دیوانی نکلیں،کہتی ہیں اگرکسی سے پیار ہوا تو وہ فواد خان ہی ہوں گے۔ فلم ’’خوبصورت ‘‘میں ساتھ کام کر کے سونم کپور فواد خان کی دیوانی ہو گئی ہیں ۔بہترین ڈیبیو کا فلم فیئر ایوارڈ لینےوالے فوادخان کے بارے میں سونم کپور کہتی ہیں کہ ان کی حس مزاح شاندار ہے،وہ بہت با ادب،مہذب اور نرم دل ہیں۔پنجابی لہجے میں خوبصورت پنجابی بولتے ہیں ۔ سونم نے بتایا کہ فواد کو مٹھائی منع ہے اس کے باوجود وہ انہیں سیٹ پر خوب مٹھائی اور چاکلیٹس کھلاتی تھیں۔