12 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:51
ہالی ووڈ فلم بروکن ہارسس کا نیا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ہالی ووڈ.......بالی ووڈ کے جانے مانے فلم ڈائرکٹر ونود چوپڑا نے اب ہالی ووڈ نگری میں اپنی انٹری دے دی ہے اور ان کی پہلی فلم بروکن ہارسس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ممبئی میں منعقد کی جانے والی ٹریلر لانچنگ کی تقریب میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور بگ بی امیتابھ بچن نے خصوصی شرکت کی اور فلم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ونود چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی متضاد خیالات رکھنے والے دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے، جنہیں حالات ایک کڑے امتحان میں ڈال دیتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں ہیلن ہنٹ، لیوک ولسن، برینٹن تھویٹس اور لیونر واریلا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ گریگ لٹل کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 10اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔