12 مارچ 2015
وقت اشاعت: 16:27
فیشن کے شعبے کا تجارتی میلہ ختم ہوا کراچی میں
جیو نیوز - کراچی..... اپنی نوعیت کے پہلے ٹریڈ ایونٹ کی دوسری شام ریمپ پر 7انفرادی شوز ترتیب دئے گئے جن میں فیشن سے جڑے ریٹیلرز کے علاوہ نئے اور جانے پہچانے ڈیزائنرزکی موسم کی مناسبت سے کلیکشن متعارف کروائی گئیں۔ 10مارچ سے 11مارچ تک جاری رہنے والی جنوبی ایشائی ممالک کے فیشن کی اس پہلی نمائش کے participants اسے خطے میں تجارتی اور ثقافتی روابط کے فروغ اور اس کے دائرہ کار کو بڑھانے کی ایک بروقت اور موزوں کوشش قرار دیتے ہیں۔ ملکی سطح پر فیشن کے شعبے کا یہ پہلا ایسا ایونٹ ہے جس میں پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کا ڈیزاینر ٹیلنٹ بھی ریمپ کی زینت بنتا نظر آیا۔ کل 18شوز پر مبنی دو روزہ ساؤتھ ایشین فیشن ایگزیبیشن کا اختتام ybq کی کلیکشن پر ہوا۔