12 مارچ 2015
وقت اشاعت: 21:19
شاعرہ ادا جعفری مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں
جیو نیوز - کراچی.........برصغیر پاک و ہند کی معروف شاعرہ ادا جعفری مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئیں۔ نوے سالہ ادا جعفری گزشہ چند دنوں سے علیل تھیں، انہیں آج سپرد خاک کیا جائے گا- اردو شعر و ادب کی روشن پیشانی پر دمکتے ہوئے اس جھومر کا اصل نام عزیز جہاں تھا، تاہم انہوں نے ادا جعفری بن کر اردو کی پہلی مشہور ترین شاعرہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا- شاندار ادبی خدمات کے صلے میں انہیں 1981 میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا-