13 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:18
ہالی وڈ فلم ’’سنڈریلا‘‘ اور ’’رن آل نائٹ‘‘ آج امریکا میں ریلیز
جیو نیوز - ہالی ووڈ..........والٹ ڈزنی پکچرز کی نئی فینٹسی اینی میٹڈ فلم سنڈریلا آج امریکا میں ریلیز کی جارہی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ویک اینڈ تک یہ فلم سات کروڑ ڈالر کمالے گی۔ پریوں کی مشہور کہانی اب بڑی اسکرین پر اصلی کرداروں کے ساتھ سجنے کے لیے ہے تیار، کہانی کو ڈیوڈ بیرون اور سائمن کن برگ نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ ڈرامہ، ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور یہ فلم اس ہفتے امریکا میں ریلیز کی جارہی ہے۔ فلمی پنڈتوں کا اندازہ ہے کہ یہ فلم ویک اینڈ تک تین روز میں سات کروڑ ڈالر کمالے گی۔ اس کے علاوہ ایکشن، کرائم اور ڈرامے سے بھرپور فلم ’’رن آل نائٹ‘‘ بھی آج ریلیز کی جارہی ہے۔ امکان ہے کہ یہ فلم اتوار تک ڈیڑھ کروڑ ڈالر کمالے گی۔