تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:35

فیشن ڈیزائنر الیگزینڈر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نمائش

جیو نیوز - لندن.........عظیم فیشن ڈیزائنر آنجہانی الیگزینڈر میک کوئن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لندن میں ان کے تیار کردہ مشہور ملبوسات کی نمائش سجائی گئی ہے۔ لندن کے وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم میں نمائش کا باقاعدہ آغاز تو کل سے ہوگا۔ لیکن منتظمین نے پہلے میڈیا کے نمائندوں کو فیشن ڈیزائننگ کے شہنشاہ الیگزینڈر میک کوئن کی عظیم تخلیقات کا دیدار کرایا۔ نمائش میں برطانوی فیشن ڈیزائنر کی دو سو چالیس تخلیقات رکھی گئی ہیں، جن میں آرما ڈیلو شوز، بٹر فلائی ہیڈ پیس اور فلاور ڈریس بھی شامل ہیں۔ دنیائے فیشن کی مشہور شخصیات اور ماڈلز نمائش میں شرکت کرکے آنجہانی الیگزینڈر میک کوئن کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.