تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:53

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان آج 50 ویں سالگرہ منارہے ہیں

جیو نیوز - ممبئی.........بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان پچاس برس کے ہوگئے، بالی وڈ کے بڑے خانز میں شمار ہونے والے، فلمی دنیا سے جڑے گھرانے میں آنکھیں کھولنے والے محمد عامر حیسن خان کا بالی وڈ کیریئر بطور عامر خان اسی کی دہائی کی سوپر ہٹ رومینٹک ٹرجیڈی سے پروان چڑھا۔ انیس سو اٹھاسی کی قیامت سے قیامت تک سے بہترین ڈیبیو اسٹار کا فلم فیئر اور 1989 کی راکھ سے نیشنل فلم ایوارڈ کی جانب سے سپیشل جیوری ایوارڈ کے بعد دل، راجہ ہندوستانی، سرفروش، بازی جیسی کامیاب فلموں سے انہیں نوے کی دہائی میں مزید شہرت حاصل ہوئی۔ تاہم دو ہزار ایک میں عامرخان کے فلمی سفر کی بہت بڑی تبدیلی انکی پہلی پروڈکشن لگان سے ہوئی، جسے آسکر کے لئے نامزد کیا گیا۔ عام موضوعات سے ہٹ کر فلمیں بنانے کی کوشش کرنے والے اداکار فلمساز نے فلم تارے زمین پر سے ہدایتکاری کی دنیا میں پہلا قدم رکھتے ہی بیسٹ ڈائریکٹر کا فلم فیر ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ ایوارڈ شوز میں دلچسی نا لینے اور زیادہ تر توجہ اپنی فلموں کے لئے وقف کرنے میں مشہور، بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ، اپنے تیس سالہ کیریئر میں سات فلم فیر اور چار نیشنیل ایوارڈز کے علاوہ بھارتی حکومت کی جانب سے پدما شری اور پدما بھشن جیسے اعزازات سے نوازے جا چکے ہیں۔ بین الاقوامی سطع پر پزیرائی کے علاوہ گجنی، تھری اڈیٹس، دھوم تھری اور کچھ ہی عرصہ پہلے کی ریلیز پی کے سے پچاس سالہ بالی وڈ اسٹار کا باکس آفس پر راج آج بھی برقرار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.