14 مارچ 2015
وقت اشاعت: 15:6
ٹاپ ماڈل گرل کی طرف سے ٹاپ کی منی لانڈرنگ کی کوشش
جیو نیوز - اسلام آباد.........پاکستان کی ٹاپ کی ماڈل گرل ایان علی نے مبینہ طور پر ٹاپ کی منی لانڈرنگ کی کوشش کی۔ اسلام آباد کے بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایان علی سے 5لاکھ ڈالر برآمد ہوئے۔ ماڈل گرل ایان علی اسلام آباد سے نجی پرواز کے ذریعے دبئی جارہی تھیں۔ بےنظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر چیکنگ کے دوران ان کے سامان سے 5لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے جس پر کسٹم حکام نے انہیں گرفتار کرلیا۔ عدالت نے ملزمہ کو 14دن کے ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے۔ ایان علی کے پاس سے پانچ لاکھ ڈالر برآمد ہوئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے ایک گانے پر پرفارم کیا تھا جس کے بول تھے ’’آئی ایم میکنگ ڈالرز‘‘۔