15 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:1
اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ’’ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ہالی وڈ............ہالی ووڈ کی تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹڈ فینٹسی کامیڈی فلم ’’ہوٹل ٹرانسلوانیا‘‘ کے سیکوئل ’’ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ 2012ء کی ہالی ووڈ اینیمیٹڈ فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا کے سیکوئل ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار جینڈی ٹارٹاکووسکی کی اس کامیڈی فلم کی کہانی ڈریکولا کے کردار کے گرد کھومتی ہے، جس نے دیوؤں اور بلاؤں کیلئے فائیو اسٹار ریسورٹ بنایا ہوا ہے۔ مشعیل مرڈوکا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگز کی ڈبنگ معروف ہالی ووڈ اداکار ایڈم سینڈلر، گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز اور ڈیوڈ اسپیڈ کی آوازوں میں کروائی گئی ہے۔ کولمبیا پکچرز کے تحت اس تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا ٹو کو اگلے برس 25ستمبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔