تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:26

ہالی وڈ فلم ’’سنڈریلا‘‘ کا امریکی باکس آفس پر راج

جیو نیوز - ہالی وڈ.........ہالی وڈ فلم ’’سنڈریلا‘‘ کا ریلیز ہوتے ہی امریکی باکس آفس پر راج شروع ہوگیا ہے۔ شمالی امریکا کے باکس آفس پر والٹ ڈزنی کی فلم ’’سنڈریلا‘‘ کا راج ہے۔ 13مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم اب تک 7کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ فلم ’’رن آل دی نائٹ‘‘ باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ہے، وارنر برادرز کی اس فلم نے ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کمائے۔ فلم ’’کنگس مین دی سیکرٹ سروس‘‘ باکس آفس پر تیسرے نمبر پر براجمان ہے، اس کی آمدنی صرف 62لاکھ ڈالرز رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.