تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:59

ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ’’اِنسرجنٹ‘‘ آج ریلیز ہوگی

جیو نیوز - ہالی وڈ...........ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ’’اِنسرجنٹ‘‘ آج امریکا میں ریلیز کی جارہی ہے۔ توقع ہے کہ ویک اینڈ تک یہ فلم تقریبا 6کروڑ ڈالر کمالے گی۔ ’’اِنسرجنٹ‘‘ بلاک بسٹر ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’’ڈائیورجنٹ‘‘ کا سیکیوئل ہے۔ فلم انسرجنٹ امریکی ناول نگار ویرونکا روتھ کے ناول ڈائیورجنٹ ٹرائی لوجی سے ماخوذ ہے، فلم انسرجنٹ کی کہانی 5افراد پر مشتمل ایک گروہ پر مبنی ہے، جس میں بے پناہ صلاحیتوں کی مالک لڑکی ایکشن کے جوہر دکھاتی نظر آئے گی۔ ٹائی ٹینک فلم سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ بھی فلم میں شامل ہیں۔ فلم میں معاشرے کیلئے خطرہ بننے والی قوتوں کے خلاف جنگ دیکھنے کو ملے گی۔ فلمی پنڈتوں کا اندازہ ہے کہ یہ فلم ویک اینڈ تک 3روز میں 5کروڑ 90لاکھ ڈالر کمالے گی۔ اس کے علاوہ بیسٹ سیلر ناول پر مبنی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’دی گن مین‘‘ بھی آج ریلیز کی جارہی ہے۔ امکان ہے کہ یہ فلم اتوار تک 7.5کروڑ ڈالر کمالے گی۔ والٹ ڈزنی پکچرز کی فینٹسی اینیمیٹڈ فلم سنڈریلا اس ہفتے بھی کامیابی کی منزلیں طے رہی ہے، امکان ہے کہ وہ اپنی کمائی میں اس ویک اینڈ پر مزید 37کروڑ ڈالر کا اضافہ کرلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.