21 مارچ 2015
وقت اشاعت: 18:16
اینی میٹڈ فلم ’’ہوم‘‘کا ٹریلر جاری، 27 مارچ کو ریلیز ہو گی
جیو نیوز - نیویارک......... ہالی ووڈ کی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’ہوم‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ کامک بک سے ماخوذ فلم ہوم کہانی ہے دوسری دنیا سے آئی خلائی مخلوق کی، جو اپنے دشمنوں سے بچنے کیلٗے زمین پر پہنچ جاتا ہے، جہاں اس کی دوستی ہوتی ہے ایک لڑکی سے۔ مستیوں اور شرارتوں سے بھرپور فلم ہوم 27 مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائےگی۔