تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 مارچ 2015
وقت اشاعت: 6:16

یوم پاکستان: ممتاز گلوکار راحت فتح علی خان کا قوم کے نام پیغام

جیو نیوز - کراچی.......یوم پاکستان کے موقع پر ملک کے ممتاز گلوکار راحت فتح علی خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قوم کے نام پیغام دیا اور ملی نغمہ بھی سنایا۔ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بننے والے گلوکار راحت فتح علی خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ ہم سب کو پاکستان کے لئے اپنے اپنے حصے کا فرض ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے نصرت فتح علی خان کا گایا ہوا ملی نغمہ سنا کر پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.