تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:43

بلاک بسٹر سیریز مشن امپوسیبل روگ نیشن کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ہالی وڈ..........ٹام کروز کے دیوانے ہوجائیں تیار، کیوں کہ جاسوسی پر مبنی امریکن بلاک بسٹر سیریز کی پانچویں فلم مشن امبوسیبل روگ نیشن کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ کرسٹوفر مک کویری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی میں اداکار ٹام کروز ہیرو کے روپ میں ایک مرتبہ پھر نامکمل مشن کی تکمیل کرتے دکھائی دینگے۔ فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز، جیریمی رینر، سیمان پیگ، ونگ رہیمز، سیان ہیرس اور ایلک بالڈون سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ ٹام کروز اور جے جے ابرامز کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے 31جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.