25 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:43
کرائم تھرلرفلم"ڈیٹیکٹو بیوم کیش بخشی"کے نئے کلپس ریلیز
جیو نیوز - ممبئی.......بالی ووڈ کے اُبھرتے ہوئے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کرکٹر سے سراغ رسانی تک جاپہنچے۔بالی ووڈ میں کائی پو چے، شدھ دیسی رومانس اور پی کے جیسی فلموں میں کامیاب اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے نئے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی کرائم تھرلر فلم "ڈیٹیکٹو بیوم کیش بخشی" کے نئے کلپس ریلیز کر دئیے گئے ہیں۔ہدایتکار دیباکر بینرجی کی یہ فلم معروف مصنف شرادندوکے افسانوی سراغ رساں کردار بیوم کیش بخشی سے ماخوذ ہے جس میں سوشانت سنگھ راجپوت سمیت،آنند تیواری ،دیویا مینن اور سواستیکا مکھرجی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔یش راج فلمز کے بینر تلے ادیتہ چوپڑا اور خود دیباکر بینرجی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی نوجوان بنگالی پرائیوٹ ڈیٹیکٹو کے گرد گھوم رہی ہے۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم ڈیٹیکٹو بیوم کیش بخشی یش راج فلمز کے بینر تلے رواں سال3اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔