تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:15

فلم گبّر اِز بیک کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ممبئی......اکشے کمار کی فلم گبّر اِز بیک کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ بالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور ڈرامہ فلم گبر از بیک (Gabbar Is Back) کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم تامل بلاک بسٹر فلم راناما کا ری میک ہے جس کی کہانی سسٹم کے ستائے ایک شخص کے گرد گھومتی ہے جو بالآخراس کیخلاف جنگ لڑنے میدان میں آجاتا ہے۔فلم میں مرکزی کردار اکشے کماراور شروتی حسن ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں سونوسود اور پراکاش راج شامل ہیں۔بالی ووڈ ڈائرکٹرکرش کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم یکم مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.