25 مارچ 2015
وقت اشاعت: 9:43
گرمی آگئی ،لان کی رنگا رنگ کلیکشن سج گئی
جیو نیوز - کراچی ......موسم بہار اور گرما کے رنگ ایک بار پھر ریمپ پر چھاگئے۔کراچی میں ہونیوالے فیشن میں گرمیوں کی اس ہائی اینڈ اور نسبتا مہنگی لاین میں ڈے ویر کے ساتھ فارمل ایونگ ویر بھی شامل ہیں۔ عروسی ملبوسات کی تخلیق میں ڈیزاینر کی خاص مہارت اور شہرت انکے اس سمر ویر میں نمایاں ہے۔ڈیزاینر کے مطابق ریمپ کے لئے منتخب شدہ ملبوسات کی اس سیزنل پریٹ اور فارمل ویر کو انہوں نے ہر عمر کے مختلف انداز کو مد ںظر رکھتے ہوئے تخلیق کیا ہے۔کل 12 مختلف پرنٹس پر مبنی اس نئی سپرنگ سمر کلیکشن کو بھی فیشن پسند طبقے کے ہر موڈ، مزاج اور ضروت کو مد نظر رکھتے ہوئے کلر پیلٹ ، کٹ اور ڈیزاین کے حوالے سے diverse رکھنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔