تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 مارچ 2015
وقت اشاعت: 14:32

موسیقار ماسٹر عنایت حسین کوبچھڑے22برس ہوگئے

جیو نیوز - لاہور ......چاردہائیوں سےزائدعرصےتک پاکستانی فلموں کو صدابہار دھنیں دینے والے موسیقار ماسٹر عنایت حسین کو ہم سے جدا ہوئے 22برس بیت گئے ہیں ۔1918ءمیں اندرون لاہورپیدا ہونے والے ماسٹر عنایت حسین بڑے غلام علی خان کےشاگردتھے،ان کی پہلی فلم کملی1946میں ریلیز ہوئی،قیام پاکستان کے بعد بننےوالی دوسری فلم ہچکولےکی موسیقی بھی انہوں نےترتیب دی۔1954ء میں ہدایت کارانورکمال پاشاکی فلم گمنام کے گیتوں سےماسٹرعنایت حسین کانام بڑے موسیقاروں کی فہرست میں شامل ہونےلگا۔1955ء میں بننےوالی فلم قاتل کےگیتوں سےماسٹر عنایت حسین کوعروج ملا۔پاکستان کی پہلی رنگین فلم عذراکی موسیقی ترتیب دینے کا سہرابھی ماسٹر عنایت حسین کےسرہےجبکہ فلم نائلہ کے گیتوں کاسحرآج بھی سننےوالوں کومسحورکردیتاہے۔لالی وڈ کی کامیاب فلموں تیرا سہارا،عشق پرزور نہیں،دیور بھابھی،جان آرزو،مولا جٹ،دل میرا دھڑکن تیری اورپاک دامن کی موسیقی بھی ماسٹر عنایت حسین نے ترتیب دی ۔جب تک ماسٹرعنایت حسین کی سر یلی دھنوں سےتخلیق پانےوالےصدابہارگیت سنے جاتےرہیں گے،اس عظیم موسیقار کا نام بھی زندہ رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.