تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 مارچ 2015
وقت اشاعت: 15:59

کراچی:موسم بہار اور گرما کے رنگ ریمپ پر چھا گئے

جیو نیوز - کراچی.......موسم بہار اور گرما کے رنگ ایک بار پھر چھائے ریمپ پر، کراچی میں ہوافیشن شو ،گرمیوں کی اس ہائی اینڈ اور نسبتاً مہنگی لائن میں ڈے ویئر کے ساتھ فارمل ایوینگ ویئر بھی شامل ہیں۔ عروسی ملبوسات کی تخلیق میں ڈیزائنر کی خاص مہارت اور شہرت ان کے اس سمر ویئر میں نمایاں ہے۔ ڈیزائنر کے مطابق ریمپ کے لئے منتخب شدہ ملبوسات کی اس سیزنل پریڈ اور فارمل وئیر کو انہوں نے ہر عمر کے مختلف انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کیا ہے۔کل بارہ مختلف پرنٹس پر مبنی اس نئی اسپرنگ سمر کلیکشن کو بھی فیشن پسند طبقے کے ہر موڈ، مزاج اور ضروت کو مد نظر رکھتے ہوئے کلر پیلٹ، کٹ اور ڈیزائن کے حوالے سے diverse رکھنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.