تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 مارچ 2015
وقت اشاعت: 17:16

بھارت:راہول گاندھی کی تلاش ’’پی کے ‘‘اسٹائل میں جاری

جیو نیوز - نئی دہلی........بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی تلاش جاری ہے، راہول کو ان کے چاہنے والے کس انداز سے ڈھونڈ رہے ہیں؟؟ بھارت میں عامرخان کی فلم ’’پی کے‘‘ جتنی ہوئی بدنام، اُس سے کہیں زیادہ کمایا اس فلم نے نام۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس کے کارکن اپنے گمشدہ لیڈر راہول گاندھی کو ڈھونڈ رہیں ہیں ’’پی کے‘‘اسٹائل میں۔فلم میں ’’پی کے‘‘ڈھونڈ رہا تھا اپنے گمشدہ بھگوان کو جس طرح، بھارت میں کانگریس کے چاہنے والے بھی اپنے سیاسی بھگوان کو اسی انداز سے اب ڈھونڈ رہے ہیں۔ بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ ان کا سیاسی بھگوان لاپتا ہوگیا ہے، جبکہ انہوں نے ہر مہینے ملنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ ذرائع کہتے ہیں الیکشن میں ناکامی کے بعد فروری میں راہول نئی حکمت عملی بنانے کےلیے گھر سے نکلے تھے، لیکن اب تک ان کی گمشدگی بتارہی ہے کہ راہول گاندھی کو وہ منکا نہیں ملا، جس کی بدولت وہ مودی سرکار کا سحر توڑ سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.