تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 مارچ 2015
وقت اشاعت: 14:16

سلمان خان کے بیان ریکارڈ کرانے کی تاریخ ملتوی کرنے کی اپیل مسترد

جیو نیوز - ممبئی........بھارتی عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے کی تاریخ ملتوی کرنے کی اداکار سلمان خان کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ دبنگ خان کو بیان ریکارڈ کرانا ہی ہوگا۔ خاکی وردی، الٹا چشمہ ، دبنگ انداز، ہر فلم میں انٹری خاص یہ ہیں، بالی وڈ کے سپر اسٹارز خانز میں سے ایک جو فلم میں انٹری دیتے ہیں دھماکے دار لیکن جناب یہ باتیں ہیں فلمی اصل زندگی میں تو کوئی کتنا ہی بڑا ہیرو ہو۔قانون تو سب کے لیے ہوتا ہے ناں۔ بس جناب 2002ءکا ہٹ اینڈ رن کیس بھی سلمان خان کے گلے کی ہڈی بنا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے کی تاریخ ملتوی کرنے کی اداکار سلمان خان کی اپیل مسترد کر دی ہے اور اب دبنگ خان کو کار حادثہ کیس میں جمعے کو اپنا بیان ریکارڈ کرانا ہی ہوگا۔ اس بیان میں سلو میاں کو پورا موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنے خلاف الزامات کا دفاع کریں اور انویسٹی گیشن آفیسرکے سوالات کا جواب دیں۔ یوں 13سال پرانا کیس اپنے حتمی مراحل میں جاپہنچا ہے۔ اب دیکھنا ہے فلموں میں پولیس کی دبنگ ایکٹنگ کرنے والے سلمان خان، اصلی پولیس کے سامنے اپنا دفاع کیسے کریں گے؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.