27 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:44
عالمی تھیٹر دن: لاہور میں ایک درجن کے قریب ڈرامہ تھیٹر
جیو نیوز - لاہور.........آج تھیڑ کا عالمی دن منایا جارہا ہے، پاکستان کے دل لاہور میں ایک درجن کے قریب ڈرامہ تھیڑز قائم ہیں۔ پاکستان کے ثقافتی مرکز لاہور میں دیگر شہروں کی نسبت ڈرامہ ہالز کی تعداد زیادہ ہے، ان تھیڑز میں شائقین کے لئے مختلف موضوعات پر ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں۔ لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام چلنے والے نصف درجن ڈرامہ ہالز میں رنگا رنگ کھیل دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بننے رہتے ہیں۔ ڈرامہ پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ مضبوط اسکرپٹ قابل اعتراض جملوں اور بے ہودا رقص سے پاک کھیل پیش کیے جائیں۔ دوسری جانب ایک دہائی سے زائد عرصے سے نجی کمرشل تھیڑ کی مقبولیت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ان تھیڑز میں لوگ مہنگے ٹکٹ خرید کر ڈانس اور مستی بھرے ڈرامے دیکھتے ہیں۔ کمرشل ڈرامے سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ ڈراموں میں لوگوں کا رش اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ تفریح چاہتے ہیں۔ انکی کوشش ہوتی ہے کہ ڈانس پرفارمنس اسکرپٹ کے مطابق ہو۔ ڈرامہ پروڈیوسرز کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ تھیڑز کی سخت مانٹیرنگ کرے اور ڈراموں کا بروقت آضاز اور اختتام یقینی بنائے۔