تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:17

کراچی: جنگل کی سیر کراتے فن پاروں کی نمائش

جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں جنگل کی سیر کراتے فنپاروں کی نمائش شروع ہوئی۔ گھنے درخت اور جنگلی حیات خوبصورتی کا ایک ایسا روپ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، کچھ ایسا ہی انسپریشن ہے آرٹسٹ محمد ارشد کی مصوری کا جو دو ہزار تین سے جنگلات کے حسن اور دلکشی کو اپنے آرٹ کا موضوع بنا رہے ہیں۔ چھانگا مانگا کے گھنے درختوں کی خاص سردیوں کے موسم میں عکاسی کرتے انکے اس نئے کام میں ملک کے ایسے کئی علاقوں میں تقریبا ناپید ہوتی جنگلی حیات پر زیادہ تر توجہ مرکوز کی گئِ ہے۔ ان کے عنوان سے جنگلات کی سیر کراتی یہ آیل آن کینوس سیریز آرٹسین گیلری میں اکتیس مارچ تک آویزاں رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.