27 مارچ 2015
وقت اشاعت: 3:0
امیتابھ اور دپیکا کی فلم ’’پی کو‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ممبئی........بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’’پی کو‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم ’’پی کو‘‘ میں امیتابھ ہوں گے دپیکا کے باپ کے روپ میں، عرفان خان بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ ڈرامہ اور ہلکے پھلکے مزاح کے انداز میں باپ بیٹی کے رشتے کو فلم کا موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم8 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔