تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 مارچ 2015
وقت اشاعت: 3:16

لاہور میں دلچسپ فن فیئر نے بچوں کو خوش کردیا

جیو نیوز - لاہور.........موج مستی کا کوئی بھی موقع ہو، بچے ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور اگر کوئی دن اس کے لیے مقرر کر دیا جائے، تو پھر بچوں کی خوشی اور مستی کی انتہا نہیں رہتی۔ ریمپ پر اسٹائل سے ماڈلنگ کرتے کبھی سپائیڈر مین اور بیٹ مین کے انداز میں تو کبھی وردیاں پہنیں، فوجی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے، یہ ننھے پھول شریک ہیں، اپنےسکول کے فن فئیر پر۔ پیارے ملبوسات زیب تن کئے یہ بچے بچیاں خوش ہیں کیونکہ انہیں پورے سال میں پڑھائی کے بوجھ سے آزادی کا ایک ہی دن ملا ہے۔ ایک طرف بچے موج مستی کے موڈ میں اپنی پسند کے کام میں مگن رہے، تو دوسری طرف انکے والدین بھی فن فیئر کے انعقاد سے خوش دکھائی دیئے۔ ماحولیات سے متعلق آگاہی کا ٹیبلو ہو، یا مہندی کی رنگا رنگ تقریب کا نظارہ، بات ہو فینسی ڈریس شو کی یا سماں پیدا کرنا ہو تاریخ کے کسی دور کا، فن فئیر میں ان سب کا مزہ بچوں نے بھی اٹھایا اور دیکھنے والے بڑوں نے بھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.