28 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:43
گلوکارہ لیڈی گاگانے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں
جیو نیوز - نیویارک......لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا 28 مارچ کو 29 برس کی ہوگئیں۔ 28 مارچ 1986ءکو نیویارک میں جنم لینے والی لیڈی گاگا کا اصل نام سٹیفنی جونے انجلینا جرمانوٹاہے۔انہوں نے 4برس کی عمرمیں پیانوبجانا سیکھا اور صرف 13برس کی عمر میں اوپن مائیک نائٹ میں پرفارم کیا ۔ اپنی کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی لیڈی گاگا اعلیٰ درجے کی گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی موسیقاربھی ہیں جنہوں نے حال ہی میں ہالی وڈ فلموں میں بھی انٹری دی ہے۔ ان کی اب تک متعدد البم مارکیٹ میں آچکی ہیں جن میں دافیم، جسٹ ڈانس اور پوکرفیس نے دنیا بھر میں دھوم مچادی۔