تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:59

جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم"اسپیکٹر"کاپہلاٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک.....ہالی ووڈکے مشہور اداکار ڈینیل کریگ مسلسل چوتھی بار جیمز بونڈ کے روپ میں دکھائی دیںگے کیونکہ جیمز بو نڈ سیریز کی نئی فلم اسپیکٹر کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔سیم مینڈس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جیمز بانڈ ایک مرتبہ پھر دشمنوں کے تعاقب میں اپنی توانائیاں صرف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ فلم میں جیمز بانڈ کا مشہور و معروف کردار ایک مرتبہ پھر اداکار ڈینیل کریگ نبھاتے دکھائی دیںگے جبکہ دیگر فنکاروں میں کرسٹوف والٹز،رالف فائنز،مونیکا بیلوسی،اینڈیو اسکاٹ،نومی ہیرس،بین وہشاواور جیسپر کرسٹین سن شامل ہیں۔ ایکشن،ایڈونچر،کرائم اور جا سو سی پر مبنی بونڈ سیریز کی 24ویں فلم اسپیکٹر میٹرو گولڈوین میر اور کولمبیا پکچرز کے تحت6نومبر کو سینما گھر وں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.