تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 مارچ 2015
وقت اشاعت: 3:15

امریکن ڈرامہ فلم ساؤتھ پاؤ کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ہالی وڈ.........باکسر کی کہانی پر مبنی امریکن اسپورٹس ڈرامہ فلم ساؤتھ پاؤ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ اینٹوان فیوکوا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے باکسر کے گرد گھومتی ہے، جو اپنا سب کچھ برباد ہونے کے بعد زندگی کی جانب واپس لوٹنے کیلئے دوبارہ باکسنگ شروع کردیتا ہے۔ فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والوں میں جیک گلن ہال، راکل کم ایڈمز، نوامی ہیرس، فارسٹ ویٹاکر، وکٹر آرٹز اور ٹائریس جبسن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ ٹوڈ بلیک اور جیسن بلومینتھل کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم وین اسٹین کمپنی کے بینر تلے 31جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.