29 مارچ 2015
وقت اشاعت: 7:59
لاہور:نئےرحجانات کی عکاسی کرتا برائیڈل شو، ماڈلز کی کیٹ واک
جیو نیوز - لاہور......لاہور میں فیشن کے نئے رحجانات کی عکاسی کرتے برائیڈل شو کا انعقاد کیا گیا جس میںماڈلز کی کیٹ واک کے علاوہ فنکاروں نے گائیکی اور رقص کی پرفارمنس بھی پیش کی گئیں۔دلکش ملبوسات ، پراعتماد کیٹ واک اور رقص کے جلوے ، یہ نظارہ ہے مقامی کلب میں ہونے والے فیشن شو کا جسے اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے اشتراک سے صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کے حوالے سے سجایا گیا تھا۔ ماڈلز نے جہاں نئے ڈیزائنرز کے خوب صورت ملبوسات زیب تن کرکےکیٹ واک کی ۔ وہیں نئے گلوکاروں نے اپنا فن منوانے کی کوشش بھی کی ۔فیشن شو میں عروسی کے ساتھ ساتھ پارٹی ویر ملبوسات کی نمائش بھی کی گئی ۔ منتظمین کے مطابق ایسے شوز نئے رجحانات متعارف کراتےٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اورشائقین کو معیاری تفریح فراہم کرتے ہیں۔