30 مارچ 2015
وقت اشاعت: 3:43
اینی میٹڈ فلم ہوم کا باکس آفس پر پہلے نمبر پر راج
جیو نیوز - ہالی وڈ.........ہالی وڈ کی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’ہوم‘ آتے ہی چھا گئی۔ فلم ریلیز کے تین دنوں میں پانچ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ کامک بک سے ماخوذ فلم ہوم کہانی دوسری دنیا سے آئی خلائی مخلوق کی ہے، جو دشمنوں سے بچنے کیلئے زمین پر پہنچ جاتا ہے، جہاں اس کی دوستی ایک لڑکی سے ہوجاتی ہے۔ ادھر وِل فیرل کی کامیڈی فلم گیٹ ہارڈ اس ہفتے تین کروڑ 46 لاکھ ڈالر کما کر دوسری نمبر پر رہی اور سائنس فکشن ایکشن فلم انسرجنٹ رواں ہفتے دو کروڑ 20 لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر رہی۔